معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ، 2025 معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا، وزیراعظم
5 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 12 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئے ہیں،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تومعاشی استحکام بھی ہوگا۔ 2025ء پاکستان کی معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی 4.1 فیصد پر آگئی ہے، تمام ارکان نے 2024 کے دوران ملک میں معاشی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا،شہباز شریف نے کہا کہ 5 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 12 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئے ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، یہ ترقی اور خوشحالی کا سفر تب ہوگا جب ملک میں سیاسی استحکام ہوگا، معاشی استحکام سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا، آرمی چیف، وزرائے اعلیٰ سمیت تمام شرکا کو میں نئے سال کی مبارک باد دیتا ہوں، امید کرتا ہوں، گزشتہ سال کی طرح نئے سال میں بھی آپ سب پاکستان کے میکرو اکنامک انڈی کیٹرز کو بہتر بنانے میں اپنا کردار نبھائیں گے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ملکی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، چاول کی برآمد سے ملک کو 4 ارب ڈالر کا خطیر زرمبادلہ اور چینی اسمگلنگ روکنے اور برآمد سے 50 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جس کی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ میں بھی خاطر خواہ کمی آئی، این ایل سی کے ذریعے روس تک سامان کی ترسیل ہورہی ہے، سعودی عرب، یو اے ای، قطر کے ساتھ کئی شعبوں میں معاہدے جاری ہیں، خوشحالی اور ترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کے ساتھ کئی شعبوں میں معاہدے پروان چڑھ رہے ہیں، حکومت نے اے ڈی آرز کے ذریعے بینکوں سے 72 ارب روپے وصول کیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے، دہشت گردی کا سر کچلنے کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جب امن ہوگا تو ترقی ہوگی، ملکی ترقی کے لیے امن کا قیام ناگزیر ہے، دہشت گردی کا سرکچلے بغیر ہم آگےنہیں بڑھ سکتے۔

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 hours ago

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 3 hours ago

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 5 hours ago

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 2 hours ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 3 hours ago
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 2 hours ago

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- an hour ago

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 3 hours ago

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 3 hours ago

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 5 hours ago

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 2 hours ago

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- an hour ago