حکومت کا اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، کارروائیوں کا سلسلہ جاری

گزشتہ ہفتے ملک بھر سے سات سو بیس سگریٹ کے کارٹن، کپڑے کے ساڑھے چار سو سے زائد تھان اور تین لاکھ انتیس ہزار لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 2nd 2025, 5:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت کا اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ،  کارروائیوں کا سلسلہ جاری

متعلقہ سرکاری محکموں کی جانب سے سمگلنگ کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے ملک بھر سے سات سو بیس سگریٹ کے کارٹن، کپڑے کے ساڑھے چار سو سے زائد تھان اور تین لاکھ انتیس ہزار لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔

ستمبر2023 سے اب تک کل تیرہ ہزار چار سو اکہتر اعشاریہ پانچ میٹرک ٹن کھاد، تین ہزار سات سو بانوے عشاریہ تیرہ میٹرک ٹن آٹا، پینتیس ہزارایک سو چونتیس اعشاریہ چھ میٹرک ٹن چینی، چوالیس لاکھ سے زائد سگریٹ کے کارٹن،ایک لاکھ اٹھاون ہزار چار سو بائون کپڑوں کے تھان اور دو کروڑ انیس لاکھ49 ہزار لیٹر ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا۔