اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا آذربائیجان کےسفارتخانے کا دورہ
سردار ایاز صادق نے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی
اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آذربائیجان کےسفارتخانے کا دورہ کیا اور مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سفارت خانے پہنچے پر آذربائیجان کے سفیر نے اسپیکر سردار ایاز صادق کا خیر مقدم کیا، ایاز صادق نے مسافر طیارے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،سردار ایاز صادق نے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام آذربائیجان کے پارلیمان اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،
اس موقع پراسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ محبت، اخوت اور بھائی چارے کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان اور آذربائیجان ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام آذربائیجان کی عوام کے دکھ اور غم کو اپنا غم سمجھتی ہے، آذربائیجان کے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر پاکستانی قوم افسردہ ہے، طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
دورے کے دوران سردار ایاز صادق نے سفارتخانے میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تعزیتی تاثرات قلم بند کیے۔
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
- 5 hours ago
ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
- 3 hours ago
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
- 5 hours ago
شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا انتقال کر گئیں۔
- 3 hours ago
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ
- 3 hours ago
لیبیا سے غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری
- 3 hours ago