بنگالی حکومت کا ماہ مبارک میں سکول بند رکھنے کا اعلان
سکول سٹینڈرڈ پریکٹس کے مطابق مختلف قومی اور بین الاقوامی ایام اور مذہبی انعقاد کے لیے بھی تعطیلات ہوں گی۔
رمضان المبارک مسلمانوں کا مقدس مہینہ ہے اس سال ایک ملک نے اس ماہ مبارک میں سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
رمضان المبارک میں سکول بند رکھنے کا اعلان بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے سامنے آیا ہے، جہاں سرکاری پرائمری سکول رمضان المبارک کے 28 ایام میں بند رہیں گے۔ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق محمد یونس کی سربراہی میں نگراں حکومت نے ملک میں دہائیوں سے چلی آ رہی کئی چھٹیوں کو ختم جب کہ کچھ چھٹیوں کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔
بنگلہ دیش کی وزارت پرائمری اینڈ ماس ایجوکیشن کی جانب سے ملک کے سرکاری پرائمری سکولز کیلئے سال 2025 میں تعطیلات کاکیلنڈرجاری کیا گیا ہے جس میں ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ 76 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔چھٹیوں کے جاری شیڈول کے مطابق پرائمری سکولوں میں رمضان کی چھٹیاں 2 مارچ سے شروع ہوں گی۔ اس دوران رمضان، عیدالفطر، جمعۃ الوداع اور بنگلہ دیشی یوم آزادی کی چھٹیوں کو ملا کر مجموعی طور پر 28 دن سکول بند رہیں گے جب کہ عید کے بعد 8 اپریل سے کلاسز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔
عیدالاضحیٰ اور گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے سکول 14 روز بند رہیں گے۔ چھٹیوں کا یہ مرحلہ 3 جون سے شروع ہوگا اور 22 جون تک چلے گا۔ کیلنڈر کے مطابق درگا پوجا کے دوران 7 دنوں کی چھٹی رہے گی اور ان 7 دنوں میں لکشمی پوجا اور فاتحہ یازدہم کی چھٹیاں بھی شامل ہیں۔
مذکورہ بالا تعطیلات کے علاوہ بنگلہ دیش میں ہر سال کی طرح 3 ریزرو یعنی محفوظ تعطیلات بھی ہوں گی۔ یہ تعطیلات سکول کے سربراہان ضرورت کے مطابق طے کریں گے ۔ سکول سٹینڈرڈ پریکٹس کے مطابق مختلف قومی اور بین الاقوامی ایام اور مذہبی انعقاد کے لیے بھی تعطیلات ہوں گی۔
شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا انتقال کر گئیں۔
- 4 گھنٹے قبل
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
- 6 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
- 6 گھنٹے قبل
ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
- 4 گھنٹے قبل
لیبیا سے غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری
- 4 گھنٹے قبل