سینیٹر عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مذاکراتی عمل کی پیشرفت بارے آگاہ کیا
پاکستان کو ہر اعتبار سے استحکام اور باہمی اتحاد کی ضرورت ہے جس کے لیے سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے۔سربراہ جے یوآئی ف
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سینٹیر عرفان صدیقی نے سربراہ جے یوآئی کو حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کےحوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوری عمل کا اہم جزو ہیں، افہام و تفہیم سے گریز اور مذاکرات سے انکارغیر جمہوری رویہ ہے،انہوں نےمزید کہا کہ بڑے بڑے مسائل مل بیٹھ کر آپس میں بات چیت کے ذریعے ہی طے کئے جا سکتے ہیں۔
دوران ملاقات مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو ہر اعتبار سے استحکام اور باہمی اتحاد کی ضرورت ہے جس کے لیے سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے۔
آخر میں سینیٹر عرفان صدیقی نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے کو خوش اسلوبی سے سلجھانے کے لیے مولانا فضل الرحمان کی کوششوں کو سراہا۔
چوتھی بین الاقوامی ہائیڈرو پاور کانفرنس جمعرات کواسلا م آباد میں ہوگی
- ایک گھنٹہ قبل
شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کھلے مین ہول میں گرکر 8 سالہ بچہ جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کا پلاسٹک کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں امن پاکستان کی خوشحالی کےلیے ناگزیر ہے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام
- ایک گھنٹہ قبل
ڈی سی کرم پر حملے میں ملوث 2 شرپسند گرفتار
- 2 گھنٹے قبل
یوم حق خودارادیت پر کشمیر یو ں کا جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
- ایک گھنٹہ قبل