Advertisement
پاکستان

ہمارا ہدف  2035 تک پاکستان کو 1 ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال

پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے اور 2029ء تک ایک مضبوط معیشت کی بنیاد رکھیں گے،احسن اقبال

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر جنوری 3 2025، 7:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہمارا ہدف  2035 تک پاکستان کو 1 ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف پاکستان کو  2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بنانا ہے۔
 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 سالہ منصوبے اُڑان پاکستان کا آغاز ہوگیا ہے، 2018ء سے 2022ء تک معاشی دلدل اور قرضوں کی دلدل میں پھنسے رہے، اب ہم اڑان کا موقع ضائع ہونے نہیں دیں گے، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے اور 2029ء تک ایک مضبوط معیشت کی بنیاد رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ  2029 تک سالانہ برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانی ہیں جس کے بعد اگلے 8 سے 10 سال میں سالانہ برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی صف اول کی معیشت بنانا ہے اور پاکستانی مصنوعات کو کوالٹی کا برانڈ بناتے ہوئے  ترقی کی شرح کو 8 سے 9 فیصد پر لانا ہے، اس کے لیے سیاسی انتشار اور نفرت کو خیرباد کہنا ہے۔
احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک سیاسی جماعت نے قوم کو ڈپریشن میں ڈال دیا ہے، اس  سیاسی جماعت نے قوم کا سیلف امیج تباہ کیا لیکن اب ہمیں منفیت سے نکلنا ہوگا اور ملک کی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

Advertisement
5 فروری کشمیرڈے،  ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان 

5 فروری کشمیرڈے، ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان 

  • 14 hours ago
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا

  • 2 hours ago
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا

پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا

  • an hour ago
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان

  • 2 hours ago
حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ

  • 27 minutes ago
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودیہ عرب

فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودیہ عرب

  • 2 hours ago
گورنر سندھ کی تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سے ملاقات

گورنر سندھ کی تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سے ملاقات

  • 11 hours ago
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان  انتقال کرگئے

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے

  • 2 hours ago
کشمیری  عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم

کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم

  • 19 minutes ago
پاکستان بھر میں اسلام آباد کو ماڈل کے طور پر پیش کریں گے ، وزیر اعظم

پاکستان بھر میں اسلام آباد کو ماڈل کے طور پر پیش کریں گے ، وزیر اعظم

  • 11 hours ago
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف  ملک  بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے

  • 3 hours ago
وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان  کر دیا

وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا

  • 13 hours ago
Advertisement