صدر مملکت ،وزیر اعظم،وزیر داخلہ اور دیگر کی لوئر کرم میں سرکاری قافلےپر فائرنگ کی شدید مذمت
فائرنگ کے باعث کرم جانے والے پہلے قافلے کو روک دیا گیا ہےصورتحال کا جائزہ لیکر قافلے کی روانگی کا فیصلہ کیا جائے گا،بیرسٹر سیف


اسلام آباد:صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ نے لوئرکرم میںسرکاری گاڑیوں کے قافلے پرفائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرم میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، صدر مملکت نے ڈپٹی کمشنراوردیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور امن دشمنوں کیخلاف سخت کارروائی پر زور دیا،آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کے دشمن شرپسند عناصر فساد پھیلانا چاہتے ہیں، عوام شرپسند عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی لوئر کرم کے علاقے بگان میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ، وزیراعظم نے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت زخمیوں کے لیے صحتیابی کی دعا کی ،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے،حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ شرپسند عناصر نے فائرنگ کرکے امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی حرکت کی،ان کا کہنا تھا لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، شرپسند عناصر نے فائرنگ کرکے امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی حرکت کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی) علی امین گنڈاپور نے لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی،علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کچھ شرپسند عناصر کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے، ان عناصر کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، کےپی حکومت اور علاقے کے لوگ ملکر شرپسند عناصر کی مذموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے، کرم کےلوگ ان عناصر کی نشاندہی اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ڈی سی کرم کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈی سی جاوید اللہ محسود پر فائرنگ کے باعث کرم جانے والے پہلے قافلے کو روک دیا گیا ہے، صورتحال کا جائزہ لیکر قافلے کی روانگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 10 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 7 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago



