پاکستان کے مضبوط دفاع کیلئے مستحکم معیشت ضروری ہے، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو
پاک فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی جدوجہد قابل تقلید ہے، پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کومستحکم کررہی ہے، ائیر مارشل


کراچی: ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے نیوی کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کے مضبوط دفاع کیلئے مستحکم معیشت ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔
ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر شکر گزار ہوں،پریڈ میں ڈسپلن اعلیٰ تربیت کا مظہر ہے، پاس ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے مڈشپ مین بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ پریڈ میں ڈسپلن اعلیٰ تربیت کا مظہر ہے، پاس ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نیوی سمندری حدود کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے، خطے میں توازن برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں تمام درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی جدوجہد قابل تقلید ہے، پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کومستحکم کررہی ہے، مسلح افواج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ ہے۔
ائیر مارشل ظیہر احمد بابر کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کو تربیتی کورسز کا ضروری حصہ بنا دیا گیا ہے، عالمی سطح پر مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا، مضبوط معیشت ،مضبوط دفاع کیلئے ضروری ہے، پاکستان کی معیشت اللہ کے فضل سے دن بدن مضبوط ہورہی ہے،انہوںنے دوران تقریر کہا کہ جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت ضروری ہے.
کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر مارشل کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ کشمیر میں مظالم کو بند کرے، غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔
اس سے قبل پاکستان نیول اکیڈمی میں 122 ویں مڈشپ مین،30 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی
جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے بہترین مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔
پاکستان نیوی میں 79 افسران نے کمیشن حاصل کیا جن میں 50 مڈ شپ مین اور 29 ایس ایس سی کورس افسران شامل ہیں، کمانڈنٹ وجاہت جاوید نے پاس آؤٹ ہونیوالے کیڈٹس سے حلف لیا، پاس آؤٹ ہونیوالے 79 کیڈٹس نے پاکستان کی خدمت، وفاداری اور فرائض کی انجام دہی کا حلف اٹھایا۔
کھیرے کا پانی: صحت بخش مشروب جس کے حیران کن فوائد جانیں
- 5 گھنٹے قبل

سلطان جوہر کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ سنسنی خیز برابری پر ختم، قومی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر
- 3 گھنٹے قبل

پشاور، ایبٹ آباد اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے وزیر اعلیٰ کے پی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
- 7 گھنٹے قبل

اجلاس میں فیصلہ: ملک میں موجود غیر قانونی افغان باشندوں کا ریاستی بوجھ ختم ہو گا
- 20 منٹ قبل
این ایچ ایس پی پنجاب کے زیرِ اہتمام ہیلتھ ڈیٹا اِن ایکشن صوبائی لرننگ ایکسچینج کا انعقاد
- 3 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر کے دو وزرا مستعفی، وزیراعظم آزاد کشمیر پر سنگین الزامات
- 23 منٹ قبل

طالبان حکومت نے عبداللہ مختار کو نائب وزیر داخلہ سے ہٹا کر محمد وزیر کو مقرر کر دیا
- 17 منٹ قبل

ابراہام معاہدے میں توسیع جلد متوقع، سعودی عرب شامل ہو سکتا ہے ، ٹرمپ
- 5 گھنٹے قبل

افغانستان بھارتی پراکسی بن چکا، دہشت گردی کی قیمت اب کابل کو چکانا ہوگی، خواجہ آصف
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی زیر صدارت افغان مہاجرین پر اجلاس، وزیراعلیٰ کے پی غیر حاضر
- 5 گھنٹے قبل

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
- 7 گھنٹے قبل