عاصم افتخار نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے سے متعلق پاکستان کا مطالبہ دہرایا اور اس اقدام کو اخلاقی طور پر ناگزیر قرار دیا جس سے یقینی ہو سکے گا کہ دو ریاستی حل ناقابل تنسیخ ہو۔


پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں خونریزی اور تباہی بند کرانے کیلئے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔
مسئلہ فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں سلامتی کونسل میں بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں خونریزی بند ہونی چاہئے ، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے میثاق اور بین الاقوامی قانون کے عالمی سطح پر احترام کے دفاع اور اِسے برقرار رکھنے کیلئے متحد ہو۔
انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ انسانی بنیاد پر امداد کیلئے ایک محفوظ راہداری قائم کرے تاکہ لوگوں کو زندگی بچانے والی ادویات تک رسائی حاصل ہو سکے اور غزہ میں تباہ حال صحت کے نظام کی بحالی کیلئے تعمیر نو کی کوششوں کو ترجیح دے۔
عاصم افتخار نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے سے متعلق پاکستان کا مطالبہ دہرایا اور اس اقدام کو اخلاقی طور پر ناگزیر قرار دیا جس سے یقینی ہو سکے گا کہ دو ریاستی حل ناقابل تنسیخ ہو۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- 38 minutes ago

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 hours ago

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 hours ago

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 hours ago
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 hours ago

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 29 minutes ago
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 hours ago

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 5 minutes ago

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 hours ago

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 10 minutes ago

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 20 minutes ago