Advertisement

فیصل آباد:پیزا ڈیلیوری بوائز کو لوٹنے والا گینگ گرفتار، ماسٹر مائنڈ خاتون نکلی

ملزمہ پیزے کا آرڈر دیتی اور اس کے دو ساتھی اسلحہ کے زور پر ڈلیوری بوائے سے لوٹ مار کرتے تھے،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 5th 2025, 4:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیصل آباد:پیزا ڈیلیوری بوائز کو لوٹنے والا گینگ گرفتار، ماسٹر مائنڈ خاتون نکلی

فیصل آباد پولیس نے فوڈ ڈلیوری بوائزکولوٹنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا،دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ان تمام واردات کی ماسٹر مائنڈ ایک خاتون ہے۔ 
پولیس کے مطابق ملزمہ پیزے کا آرڈر دیتی اور اس کے دو ساتھی اسلحہ کے زور پر ڈلیوری بوائے سے لوٹ مار کرتے تھے جن کوپولیس نےکارروائی کرتے ہوئے پیپلزکالونی سے گرفتار کیا۔ 
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کو علاقے میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پکڑا گیا جبکہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ 
پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو خاتون کے گھر سے واردات کیلئے نکلتے اور پیزا بوائز کو لوٹنے کے بعد اسی خاتون کے گھر واپس آجاتے تھے،پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اب تک 15 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور ان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کے دوران مزید اہم معلومات ملنے کی توقع ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

Advertisement