عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی
اسلام آباد:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئے ہیں۔
پیر کو اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیرقانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت مقدمے کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش نہیں ہوئے،جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ ملزم پیش ہوا اور نہ ہی وکیل۔
جس پر عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ایس ایس پی آپریشنز کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
- 35 منٹ قبل
انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 40 منٹ قبل
سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
- 43 منٹ قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 38 منٹ قبل
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل