جسٹن ٹروڈو کو اپنی سیاسی جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو آج پیر کو استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق جسٹن ٹروڈو مستعفی ہونے کا اعلان لبرل پارٹی کے بدھ کو ہونے والے نیشنل کاکس اجلاس سے پہلے کریں گے، انہیں اپنی سیاسی جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے۔
جسٹن ٹروڈو سال 2015 میں پہلی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے تھے جس کے بعد 2019 اور 2021 میں بھی وہ مسلسل تین بار انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے وزارت عظمیٰ تک پہنچے۔دسمبر میں جسٹن ٹروڈو نے وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ کی تنزلی کی کوشش کی تھی جس پر فری لینڈ نے استعفیٰ دیتے ہوئے ایک خط میں ٹروڈو پر "سیاسی چالوں" کا الزام لگایا تھا۔
انکے مخالفین کا کہنا ہے کہ ٹروڈو کی غلط امیگریشن پالیسی لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن کی کینیڈا آمد کا باعث بنی جس سے پہلے سے دباؤ کا شکار ہاؤسنگ مارکیٹ پر دباؤ میں مزید اضافہ ہوا۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی لبرل پارٹی بھی اپنے سربراہ سے محروم ہو جائے گی جبکہ دوسری جانب رائے عامہ کے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو برتری حاصل ہوگی۔
جسٹن ٹروڈو کے اعلان کے بعد جلد انتخابات کا مطالبہ زور پکڑ سکتا ہے تاکہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے کینیڈا میں نئی حکومت نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہوں۔
سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
- ایک گھنٹہ قبل
انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
- ایک گھنٹہ قبل
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
- ایک گھنٹہ قبل
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل