Advertisement
علاقائی

خیبرپختونخوا ہاؤس میں اسلام آباد پولیس کی کارروائیوں سے کتنا نقصان ہوا؟رپورٹ جاری

پختونخوا ہاؤس میں اسلام آباد پولیس کی کارروائی سے 3 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Jan 6th 2025, 2:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا ہاؤس میں اسلام آباد پولیس کی کارروائیوں سے کتنا نقصان ہوا؟رپورٹ جاری

اسلام آباد:خیبرپختونخوااسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پولیس کی کارروائیوں میں ہونے والے نقصانات کے حوالےسے تفصیلی رپورٹ جار ی کر دی۔
پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پختونخوا ہاؤس میں اسلام آباد پولیس کی کارروائی سے 3 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
کارروائیوں میں ہونے والےنقصان، توڑ پھوڑ کا اندازہ لگانے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کی پارلمانی کمیٹی تشکیل دی گئی، منیر حسین لغمانی کی سربراہی میں 12 رکنی کمیٹی نے تحقیقات کیں، تحقیقاتی رپورٹ آج اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے گمشدہ سامان کا تخمینہ 35 لاکھ روپے لگایا گیا ہے،جس میں 25 لاکھ روپے مالیت کی ایم فور رائفل، 6 لاکھ کا آئی فون، ڈیڑھ لاکھ روپے کی بلٹ پروف جیکٹ اور چار لاکھ روپے کی تین عینکیں بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کے پی ہاؤس میں 40 لاکھ روپے مالیت کا اسلحہ اور گاڑیوں کو نقصان ہوا، موبائل اور نقدی غائب ہونے کی مالیت 20 لاکھ اور وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کی گاڑیوں کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 10 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
اس کےعلاوہ کے پی ہاؤس سے 45 لاکھ روپے مالیت کے گیس ماسک، موبائل فونز اور پاور بنک بھی غائب ہوئےواضح رہے کہ 5 اکتوبر 2024 کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس نے کارروائی کی تھی۔

Advertisement