کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، نہ ہی بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں، بیرسٹر گوہر
بشریٰ بی بی مذاکراتی سلسلے میں بلکل شامل نہیں، کسی نے غلط خبر دی ہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں،چئیرمین بیرسٹر گوہر
راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہمارے کسی کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، نہ کسی سے کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جو کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی ہے، وہی مذاکرات کر رہی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے دو اجلاس ہو چکے ہیں، مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا ضروری ہے، ہم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بھی بتایا تھا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے،انہوں نے کہا کہ امید تھی آج ملاقات ہوگی لیکن ابھی تک کوئی کنفرمیشن نہیں، امید ہے کل ہماری بانی سے ملاقات ہوجائے گی،
بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی مذاکراتی سلسلے میں بلکل شامل نہیں، کسی نے غلط خبر دی ہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں۔
چئیر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کے 2 اجلاسوں کے علاوہ کہیں کوئی اجلاس نہیں ہوا، ہمارے 2 ہی مطالبات ہیں اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام۔ بانی پی ٹی آئی نے ان 2 مطالبات کے لیے ٹائم فریم دیا ہے،انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گواہوں نے بھی عدالت میں بتایا ہے بانی پی ٹی آئی کا براہ راست کوئی لین دین نہیں تھا، امید ہے القادر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بری ہوں گے۔
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 2 گھنٹے قبل
سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
- 3 گھنٹے قبل
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
- 2 گھنٹے قبل
انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل