طلبہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور نہ کسی کا ایندھن بنیں،وزیر اعلی مریم نواز
آپ نے داخلہ لینا ہے فیس کی پوری ذمہ داری میری ہے، چاہتی ہوں اس پروگرام کو 100بلین تک لے کر جائیں،مریم نواز شریف


ملتان :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ طلبہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور نہ ہی کسی کا ایندھن بنیں۔
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سکالر شپس لینے والے تمام طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، آج طلبہ سے بطور وزیراعلیٰ نہیں ایک ماں کے طور پر مخاطب ہوں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے آج کل تعلیم مہنگی ہے ،اخراجات بہت زیادہ ہوتے ہیں، آج طلبہ کی محنت کے صلے نے ماں باپ کا بوجھ اٹھا لیا ہے، بچے پیار سے میرا شکریہ ادا کررہے ہیں، میراشکریہ اداکرنے کی ضرورت نہیں یہ آپ کی محنت کا ثمر ہے فیصلہ کیا تھا کہ ہر جگہ خود جاکر سکالرشپس دوں گی،انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا پیسہ نہیں ،بلکہ پنجاب کے عوام کا پیسہ ہے، میں یہ پیسہ اپنے گھر سے نہیں لائی، پچھلے 75 سال سے بھی یہ پیسہ آپکا تھا، میرا سوال ہے یہ پچھلے 75 سال میں آپ کو کیوں نہیں ملا؟
اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچوں کو 100 فیصد میرٹ پر سکالر شپس دیئے گئے ہیں، کسی سے نہیں پوچھا کہ کس سیاسی جماعت سے تعلق ہے، کسی کو ایم این اے ،ایم پی اے کی سفارش پر سکالر شپ نہیں دیا، ہونہار سکالر شپس پروگرام کا نعرہ ہے پڑھو یقین سے، میں چاہتی ہوں آپ سکون سے پڑھو ،ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار سکالر شپس کردوں، انٹرنیشنل سکالر شپس پروگرام پر بھی کام کررہی ہوں، انٹرنیشنل سکالر شپس پروگرام کو بھی جلد شروع کریں گے، لیپ ٹاپس کی پہلی شپ منٹ آچکی ہے، بہت جلد لیپ ٹاپس لیکر سب کے پا س آرہی ہوں، کوشش ہے آپ کو جدید لیپ ٹاپس ملیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ طلبہ کو ان کی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر اسکالرشپس دی گئی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اس سال 30 ہزار بچوں کو اسکالرشپس دی جارہی ہیں اور میری کوشش ہے آئندہ سال 50 ہزار طلبہ کو وظائف دوں، مستقبل میں بین الاقوامی اسکالرشپس دینے کے حوالے سے بھی کام کیا جارہا ہے۔
مریم نواز شریف نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے داخلہ لینا ہے فیس کی پوری ذمہ داری میری ہے، چاہتی ہوں اس پروگرام کو 100بلین تک لے کر جائیں، چاہتی ہوں کوئی ذہین بچہ یا بچی اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے، کوشش ہوگی آپ کے کالجز اور یونیورسٹیز کو اچھی بسیں فراہم کریں۔
وزیر اعلی نے اپنے خطاب میںمزید کہا کہ ہم 30 ہزار الیکٹرک بائیکس دے رہے ہیں جس کا پہلا فیز مکمل ہوگیا ہے، ہمیں الیکٹرک گاڑیوں کی طرف بھی منتقل ہونا چاہیے، نہیں چاہتی کہ پنجاب کے لوگ آلودہ فضا میں سانس لیں، چینی کمپنیاں پنجاب میں الیکٹرک بائیکس کا یونٹ لگا رہی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم بچوں کو پیڈ انٹرشپ بھی دے رہے ہیں۔ فری انٹرسٹ لون اسکیم لانچ کر رہے ہیں۔ اور ہمارے پاس پنجاب میں فری زمین ہے۔ جبکہ ہم نے ٹریننگ پروگرامز بھی شروع کر دیئے ہیں۔
مریم نواز نے طلبہ کو تلقین کی کہ کبھی اپنے ملک کے خلاف نہیں جانا، کسی کے بہکاوے میں مت آنا، کسی کا ایندھن مت بننا، اگر کوئی کہے آگ لگاؤ، میٹرو توڑ دو تو اس کی باتوں میں مت آنا، بچے معافی مانگ کر جیلوں سے باہر آئے تو مجھے تکلیف ہوئی، سیاسی پسند ناپسند بری بات نہیں لیکن دوسروں کی عزت کریں۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 18 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 19 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل







