انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں سے میری سرگرمیاں معطل تھیں، آج سے دوبارہ مصروفیات کا آغاز کر رہا ہوں۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست معیاری نہیں، ہمیں پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ کون ہوتے ہیں کرم مسئلے کو ٹھنڈا کرنے والے؟ پشاور کے نشتر ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کب تک آپ معاشرے کو غلط فہمی کا شکار کرتے رہیں گے،
انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں سے میری سرگرمیاں معطل تھیں، آج سے دوبارہ مصروفیات کا آغاز کر رہا ہوں۔ جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے میں ہمارے اکابرین کا پارلیمانی کردار رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالات بدلتے رہتے ہیں، ہمیں حالات کے مطابق چلنا پڑتا ہے۔
میرے پاس بھی دونوں فریقین کی طرف سے وفود آئے تھے، ہم نے ان کے لیے راستہ بنایا تو اگلے دن فسادات شروع ہوتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پرسوں ایک سفیر میرے پاس آئے انہوں نے بہت سی باتوں میں کرم کا ذکر بھی کیا، میں نے کہا کہ آپ یہ سننا چاہتے ہیں کہ یہ شیعہ سنی فساد ہے، ہمیں پتہ ہے کہ مسئلہ کا حل کیا ہو سکتا ہے۔
سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
- 3 گھنٹے قبل
انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
- 3 گھنٹے قبل
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 3 گھنٹے قبل