Advertisement
پاکستان

لیبیا کشتی حادثہ : ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے فیصل آباد زون کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

واقعہ میں ملوث 12ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو چارج شیٹ بھی جاری کر دی گئی،مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے 30افسران کو بھی معطل  کر دیا گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 6th 2025, 6:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لیبیا کشتی حادثہ : ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے فیصل آباد زون کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لیبیا کشتی حادثے میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے فیصل آباد زون کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔  

واقعہ میں ملوث 12ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو چارج شیٹ بھی جاری کر دی گئی،مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے 30افسران کو بھی معطل  کر دیا گیا ۔

اس کے علاوہ کشتی حادثہ کیس میں ایف آئی اے کے 13 افسران کو گرفتار بھی کیا گیا۔سمگلنگ میں ملوث ججا گینگ کے 40ملین کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا،دیگر سمگلروں کے 69ملین روپے کے اکاؤنٹ منجمد کر دئیے گئے ہیں،سال 2024میں انسانی سمکلروں کے خلاف 276مقدمات درج کئے گئے۔

Advertisement