ترجمان موٹروے پولیس نے مزید کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ،عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں
پنجاب اور دیگر میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز ایم 3 اور ایم 4 کو بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ملتان موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ تک بند کر دیا گیا، موٹروے ایم 4 موٹروے پر حد نگاہ صفر ہونے کے باعث بند کی گئی جبکہ موٹروے ایم5 تمام تر ٹریفک کے لئے کھولی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے،روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں ۔
ترجمان موٹروے پولیس نے مزید کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ،عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 7 hours ago
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 9 hours ago
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 10 hours ago
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 7 hours ago
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
- 7 hours ago
سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
- 7 hours ago