راستوں کی بندش ،پارا چنار کو جانےوالا امدادی سامان کا قافلہ ٹل سے واپس روانہ
دھرنا دینے والے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ نومبر کو ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے


پشاور:راستوں کی بندش کے باعث پاراچنار کو جانے والا امدادی سامان کا قافلہ 4 دن تک انتظار کے بعد ٹل سے واپس روانہ ہواگیا
اس حوالے سےضلع ہنگو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بگن کے قریب مندوری میں احتجاجی دھرنے اور سڑکوں کی بندش کے باعث ٹل سے قافلے کی روانگی ممکن نہیں لہٰذا اشیائے خورد و نوش خراب ہونے کے خدشے کی وجہ سے گاڑیاں واپس گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ جرگے میں اتفاق رائےاور امن معاہدہ ہونے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی سامان کا قافلہ پارا چنار کے لیے روانہ کیا گیا تھا مگر 4 جنوری کو ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود اور سرکاری قافلوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے جس کی بعد قافلے کی روانگی کچھ دنوں کے لیے موخر کر دی گئی تھی۔
دوسری جانب مندوری میں دھرنا دینے والے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ نومبر کو ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل
لاہور: اسموگ میں اضافہ کرنے والی انڈسٹریز کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل
- 14 گھنٹے قبل

ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں
- 2 گھنٹے قبل

صوبائی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں ، جمہوریت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے،سہیل آفریدی
- 13 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرخ میں تبدیلی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
- 35 منٹ قبل

پاک افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی
- 15 گھنٹے قبل

امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ کے دوران 7 کی بجائے 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے حکم پر تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- 3 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم وفاق کےلیے خطرہ اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے،بیرسٹر گوہر
- 16 گھنٹے قبل

ہمارا افغانستان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،وزیر دفاع
- 15 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی ، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل











