بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکومت پر کہیں سے کوئی دباؤ نہیں، رانا ثنااللہ
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر یہ بڑی سیاسی جماعت ہیں


وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کیلئے کہیں سے کوئی دباؤ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےرانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کہ ہم نے مذاکرات کے پہلے دور میں ہی پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا تھا کہ اپنے مطالبات تحریری طور پر دے دیں، لیکن ان کی باتوں سے لگتا نہیں کہ ایسا کریں گے،ہم چاہتے تھے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان نیشنل ڈائیلاگ ہوں، لیکن پی ٹی آئی رہنماؤں کی باتوں اور عمران خان کی ٹوئٹ سے لگتا ہے کہ سیدھی بات نہیں کریں گے۔
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر یہ بڑی سیاسی جماعت ہیں، عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولتیں میسر ہیں، بانی پی ٹی آئی کا ریاست اور اداروں کے حوالے سے جو مؤقف ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف مہم چلائی، 26 نومبر کو فلسطین کے شہدا کی تصاویر لگا کر پروپیگنڈا کیا گیا، لیکن کسی ایک شخص نے بھی کسی عدالت میں کوئی درخواست نہیں دی، پی ٹی آئی کے لوگ آپس میں بھی لڑرہے ہیں اور اداروں سے بھی ان کی لڑائی ہے، جس جماعت کے لوگ اس طرح کی سازشیں کریں ان سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کی علی امین گنڈاپور اور شیر افضل مروت کے حوالے سے گفتگو غور طلب ہے، وہ اس سے قبل یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ عمران خان کو جیل میں زہر دینے کی کوشش کی گئی، عمران خان کے اردگرد لوگ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، ان سے کوئی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام رہے اور پاکستان معاشی طور پر ترقی نہ کرسکے، لیکن ملک ضرور آگے بڑھے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی رہائی کیلئے کہیں سے بھی کوئی دباؤ نہیں ہے، سپیکر ایاز صادق کے بیرون ملک جانے کی وجہ سے مذاکرات میں تعطل آیا ہے، امید ہے ان کی واپسی کے بعد دوبارہ بات چیت ہوگی۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے دوسری ملاقات بھی ہوجائےگی، اس سے قبل ان کی ایک ملاقات کرائی گئی تھی لیکن بعد میں کہا گیا کہ یہ ملاقات ٹھیک نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو حکومت کی جانب سے بنی گالہ منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل



