190 ملین پاوّنڈ ریفرنس کیس ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت کل 35 گواہان کے بیان قلمبند
بشری بی بی نے 24 مارچ 2021 کو بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی کی دستاویزات پر دستخط کرکے بانی پی ٹی آئی کی سہولتکاری کی،عدالت


اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بیگم کے خلاف دائر190 مین پاوّنڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت 35 گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے۔
ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ کے پرویز خٹک ،سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، القادر یونیورسٹی کے چیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔
احتساب عدالت نے ذلفی بخاری، فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر اور ضیاالمصطفی نسیم سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔
پرویز خٹک نے بطور گواہ احتساب عدالت کے سامنے بیان میں کہا تھا کہ 2019 میں کابینہ میں مشیر احتساب شہزاد اکبر نے بتایاکہ برطانوی اور پاکستانی حکومت کے مابین معاہدہ ہوا ہے۔
شہزاد اکبر نے کابینہ کے سامنے ایک بند لفافہ پیش کیا اور بتایا لفافے میں معاہدہ کی دستاویز موجود ہے، انہوں نے بتایا 190ملین پاؤنڈ پاکستانی حکومت کو واپس کیے جائیں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ معاملے پر مجھ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے اعتراض کیاشہزاد اکبر نے بتایا کہ معاہدہ خفیہ ہے، جس پر کابینہ کے اراکین خاموش ہوگئے، شہزاد اکبر نے بند لفافے کو اضافی ایجنڈے کے طور پر کابینہ میں پیش کیا۔
احتساب عدالت میں قلمبند کروائے گئے بیان میں پرویز خٹک نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی نے اضافی ایجنڈے کی کابینہ سے باقاعدہ منظوری بھی لی۔
ریفرنس کے تفتیشی آفیسر نے بتایا معاہدے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی، تفتیشی آفیسر نے بتایا تحریر پر رقم پراپرٹی ٹائیکون کو منتقل کرنے کا لکھا گیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ رقم کا کچھ حصہ پہلے ہی منتقل کیا جا چکا ہے۔
پرویز خٹک کے بیان اور شواہد اس بات کا ثبوت ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے اس خفیہ معاہدے کو اپنے اثر و رسوخ سے وفاقی کابینہ میں منظور کرایا۔مرزا شہزاد اکبر نے 6 دسمبر 2019 کو نیشنل کرائم ایجنسی کی رازداری ڈیڈ پر دستخط کیے۔بشری ٰبی بی نے بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔
بشری بی بی نے 24 مارچ 2021 کو بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی کی دستاویزات پر دستخط کرکے بانی پی ٹی آئی کی مدد کی۔بانی پی ٹی آئی نے غیر قانونی اور بے ایمانی کر کے 190 ملین پاؤنڈ کی سہولت کاری کی۔
خفیہ معاہدے کے ذریعے 190ملین پانڈ حکومت کا اثاثہ قرار دے کر سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ استعمال کیا گیا۔شواہد یہ بھی بتاتے ہیں کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے فرحت شہزادی کے ذریعے موہڑہ نور اسلام آباد میں 240 کنال اراضی حاصل کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے۔
بانی پی ٹی آئی نے وزارت عظمیٰ کے دوران پراپرٹی ٹائیکون سے غیرقانونی مالی فوائد حاصل کیے۔بانی پی ٹی آئی نے ذلفی بخاری کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون سے القادر یونیورسٹی کیلئے 458کنال اراضی حاصل کی۔اپریل 2019 میں القادر یونیورسٹی کا کوئی وجود نہیں تھا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین ریفرنس کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کی جانب سے 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 8 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 9 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، سرفراز بگٹی
- 5 گھنٹے قبل

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 10 گھنٹے قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 11 گھنٹے قبل

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 11 گھنٹے قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 9 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 10 گھنٹے قبل






