پنجاب ریونیو اتھارٹی کاسنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کے دائرہ کار میں مزید توسیع کا فیصلہ
اتھارٹی کی جانب سے آئل اینڈ گیس اور مائیکروفنانس بنکوں کے علاوہ انشورنس اینڈ بینک سیکٹر تک بڑھائی گئ ہے،ترجمان

لاہور:پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے )کی جانب سے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کے دائرہ کار میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے آئل اینڈ گیس اور مائیکروفنانس بنکوں کے علاوہ انشورنس اینڈ بینک سیکٹر تک بڑھائی گئ ہے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے بنک سیکٹرز ، ایف بی آر سمیت دیگر سیکٹرز کے نمائندگان کیلئے ورکشاپ کا انقعاد کیا گیا ،جس میں سنگل سیلز ٹیکس کے ذریعے گوشوارے جمع کروانے کی سہولت کو مزید شعبوں تک بڑھانے کے بارے آگاہ کیا گیا۔
ترجمان پی آر اے کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئر پانچ جگہ ریٹرن جمع کروانے کی بجائے سنگل سیلز ٹیکس کے پورٹل پر ایک بار ہی ریٹرن آسانی سے جمع کروانے میں مدد ملے گئ، پہلے مرحلے میں سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن ٹیلی کمیونی کیشن سیکٹر تک محدود تھا۔
ترجمان نے مزید بتا یا کہ ایف بی آر سمیت تمام صوبائی ریونیو اتھارٹیز کیلئے متفقہ طور پر اس کو متعلقہ مزید شعبوں تک بڑھایا گیا ہے جبکہ دوسرے سیکٹرز کو بھی سنگل سیلز ٹیکس کی سہولت جلد فراہم کرنے کے لئے کام جاری ہے، جبکہ اتھارٹی نے گزشتہ مالی سال فروری میں سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن بھی متعارف کروائی تھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ورکشاپ میں ایف بی آر سے ایڈیشنل ڈائریکٹر پروگرام سعدیہ اکمل نے شرکت کی ،جبکہ پرال سے فیصل سلیمان ، ممبر پالیسی اینڈ آپریشنز پی آر اے ڈاکٹر جاوید اقبال بھی شریک ہوئے، اس کے علاوہ ممبر آی ٹی اینڈ ٹیکس پیئر فیسیلیٹیشن پی آر اے عطیہ علی خان ،ممبر ایف بی آر عامر امین بھٹی نے بھی شرکت کی۔
ورکشاپ میں دیگر مختلف سیکٹرز سے سو سے زائد نمائندگان نے زوم لنک کے ذریعے شرکت کی، جس میں انہوں نے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن سے متعلق کئی سوالات اٹھائے جن کے جوابات دیئے گئے۔

ڈرگ کنٹرول پنجاب کا مختلف ادویات کے ناقص بیچز فوری مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ، دفتر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز : پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا، جارح مزاج بیٹر سہ ملکی سیریز سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز:زمبابوے نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحال کی بنیاد رکھی، رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں،اسحاق ڈار
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی اے نےغیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے وارننگ جاری کر دی
- 7 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ: 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل
- 6 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسزکی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرجہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر
- 4 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت
- 6 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز:پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک گھنٹہ قبل















