وزیراعظم شہباز شریف سے سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ کی ملاقات،غزہ جنگ بندی پر زور
شہباز شریف نےمقبوضہ جموں وکشمیر تنازع کے حل کیلئے او آئی سی کے اصولی مؤقف پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی ،دوران ملاقات وزیر اعظم نے مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت پر حسین ابراہیم طحہٰ کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس11-12 جنوری کو اسلام آباد میں ہورہی ہے۔
دوران ملاقات وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد مسلم دنیا میں خواتین کی معیاری تعلیم اورخواتین کو بااختیاربنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہیں،ملاقات میںوزیراعظم نے او آئی سی کی مشترکہ ترجیحات اورمقاصدکو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔
شہباز شریف نےمقبوضہ جموں وکشمیر تنازع کے حل کیلئے او آئی سی کے اصولی مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔
غز ہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور انسانی بحران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ غزہ میں فوری اورغیرمشروط جنگ بندی، فلسطینی عوام کیلئے انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنائی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے وسیع پیمانے پرجنگی جرائم کےخلاف عالمی احتساب ہونا چاہیے۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل اوآئی سی نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کرنےپر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ مسلم دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم پربین الاقوامی کانفرنس مسلم امہ کیلئے اہم ہے اور اس بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد پاکستان کے قائدانہ کردار کی مثال ہے۔
سیکرٹری جنرل نے کشمیری عوام کی آزادی اورحق خودارادیت کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور اتفاق کیا کہ اوآئی سی کوغزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے عالمی برادری پر دباؤ جاری رکھنا چاہیے،۔
سیکرٹری او آئی سی نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اورفلسطین کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے،ملاقات میں دونوں رہنماؤںکے درمیان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 5 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 11 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 11 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل





