کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کے لیےموٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں،ترجمان موٹروے پولیس

لاہور:شدید دھند کےباعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن ، موٹر وے ایم 3 لاہور سے رجانہ اور لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند رہے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جارہاہے،شدید دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں،انہوںنے ڈرائیورز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کے لیےموٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔
پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی جنگ بندی تجویز پر غور کریں گے، فیصلہ تفصیلات دیکھ کر ہو گا: حماس
- 12 گھنٹے قبل

برطانیہ میں موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل

جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے
- ایک گھنٹہ قبل

سانحہ سوات نے ریسکیو نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، 1122 حکام کی وضاحت
- 12 گھنٹے قبل

ایئر چیف کا دورہ امریکا: دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور ٹیکنالوجی کے تبادلوں پر اہم پیش رفت
- 12 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی بیٹرز ٹاپ 10 سے باہر، جو روٹ سرفہرست
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- 14 گھنٹے قبل

ریلوے حکام نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج مکمل کرفیو نافذ
- ایک گھنٹہ قبل