Advertisement
پاکستان

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوںمیں 9 خوارج ہلاک، 4 گرفتار

مارے گئے خارجی دہشت گرد عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں و ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،ترجمان آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جنوری 12 2025، 11:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کی  کارروائیوںمیں 9 خوارج ہلاک، 4 گرفتار

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے9خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےگیارہ جنوری کو خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔
اپریشن کے درمیان خارجیوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سےبڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مارے گئے خارجی دہشت گرد عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں و ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میںمزید کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں۔

Advertisement