190ملین پاؤنڈ حکومت اورعوام کا پیسہ تھا،فیصلہ حقائق کی بنیاد پر ہونا چاہیے،خواجہ آصف
القادریونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے؟میڈیا کو جا کر دیکھنا چاہیے،پی ٹی آئی دور حکومت میں لوٹ مارعروج پرتھی ،وزیر دفاع


سیالکوٹ:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے ،یہ عوام اور سرکار کا پیسہ تھا، امید ہے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ حقائق کی بنیاد پر سنایا جائے گا۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دورمیں پاکستان میں جو ہوا اس کی مثال نہیں ملتی ،امید ہے ،برطانیہ نےحکومت کو پیسےبھجوائے، بانی پی ٹی آئی نے بند لفافے میں کابینہ سےاس کی منظوری لی، پیسے خزانے کے بجائے کاروباری شخصیت کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے،انہوں نے کہا کہ امید ہے عدالت حقائق کی بنیاد پر 190ملین پاونڈ کیس کافیصلہ دے گی۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ القادریونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے؟،میڈیا کو جا کر دیکھنا چاہیے، پی ٹی آئی دور حکومت میں لوٹ مارعروج پرتھی،عمران خان کے دورمیں جو کچھ ہوا، اس کی مثال نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر لوگوں نے انکار کر کے ترسیلات پاکستان میں بھیجیں ،ان کا احتساب جاری رہے گا ،یہ کہتے ہیں ملاقات ہوئی ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ،حقیقت کبھی چھپ نہیں سکتی جلد سامنے آئے گی۔
پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں ،حکومتی سطح پر بانی پی ٹی آئی سے متعلق کچھ نہیں کہا گیا ،امریکا کے ساتھ تعلقات ریاستی سطح پر ہیں،یہ پاکستان کو دنیا میں بدنام کر رہے ہیں۔کانگریس کی ہیئرنگ کا جعلی ڈرامہ بنایا جا رہاہے ،
خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ کہتے تھے اب ایبسلوٹلی یس ہو چکا ہے ،پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں،ایک ارب کے قریب وکلا کو ادا ہو چکا ہے۔
اس سے قبل خواجہ آصف نے اپنی رہائش گاہ پر قائداعظم ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔
اس موقع پر ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں کرکٹ ا سٹیڈیم نہیں ہے، اسٹیڈیم کے لئے تین ارب روپے منظور ہوئے تھے کچھ رقم خرچ ہوئی، باقی بجٹ واپس چلا گیا، شہر اقبال میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، سیالکوٹ کی ٹیم نے قائد اعظم ٹرافی جیتی ہے۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں کرکٹ مسائل کے حل کیلئے پنجاب حکومت کی ضرورت ہو گی،اسٹیڈیم کے مسائل کو حل کررہے ہیں،ا سٹیڈیم کو جلد مکمل ہونا چاہیے۔
انہوں نے محسن نقوی سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر قدم بڑھائیں، میں وزیر اعظم اوروزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کروں گا۔

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

تیسر ا ون ڈے: پروٹیز کو 7 وکٹوں سے شکست، سیریز 2-1 سے پاکستان کے نام
- 17 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
- ایک گھنٹہ قبل

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
- 27 منٹ قبل

ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ
- 35 منٹ قبل

امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
- 4 گھنٹے قبل

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے
- 4 گھنٹے قبل

این اے-66 ضمنی انتخاب،: پاکستان مسلم لیگ کے بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- 19 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان، ترکیے کے صدر طیب اردوان سے ملاقات
- 3 گھنٹے قبل

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے۔۔۔۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت
- 5 گھنٹے قبل












.jpg&w=3840&q=75)


