کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کا انجام بہت قریب ہے، لیگی رہنما
طلال چوہدری نے الزام لگایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کی خرد برد کو چھپانے کے لیے القادر ٹرسٹ قائم کیا گیا، اور اس مقصد کے لیے ایک خفیہ معاہدہ کیا گیا۔


ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کا انجام بہت قریب ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ جلد آنے والا ہے، اور اس کیس میں بانی پی ٹی آئی براہ راست ملوث ہیں۔
طلال چوہدری نے الزام لگایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کی خرد برد کو چھپانے کے لیے القادر ٹرسٹ قائم کیا گیا، اور اس مقصد کے لیے ایک خفیہ معاہدہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانوی ایجنسی نے اس کیس کی مکمل انکوائری کی تھی، جس کے بعد یہ رقم پاکستان واپس بھجوائی گئی، لیکن ملکی خزانے میں جمع کرانے کے بجائے ایک لینڈ ڈویلپر کو دے دی گئی۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران شہزاد اکبر مسلسل لینڈ ڈویلپر سے ملاقاتیں کرتے رہے، جبکہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے نام پر بھاری رقوم وصول کی جاتی رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے مل کر کرپشن کی اور ملک کو نقصان پہنچایا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کو سیاسی بنانے کی کوشش کی، اور سزا سے بچنے کے لیے تاخیری حربے اپنائے، لیکن یہ ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے اور کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ انجلین ملک نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کر دیا
- an hour ago

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب
- 31 minutes ago

بلاول بھٹو زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت
- 2 hours ago
سیکریٹ ایکٹ ، آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات ختم
- 2 hours ago
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- 2 hours ago

محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ
- 2 hours ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی فِچ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف
- 9 minutes ago

اینکرز ایسوسی ایشن نے بھی پیکا ایکٹ ترمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
- 2 hours ago

پاکستان اور او آئی سی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شراکت داری پر اتفاق
- 2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آئی ایل ایف کے تمام عہدیداران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
- 3 hours ago

وزیر خزانہ پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کے جنازے میں شرکت کے لئے پرتگال روانہ
- 2 hours ago