مذاکرات اور اس کیس کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے،سلمان اکرم راجہ


احتساب عدالت کے جج کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس (القادر ٹرسٹ کیس) میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف متوقع فیصلہ مؤخر کئے جانے پر چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹڑ گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم تو ذہنی طور پر تیار تھے کہ آج فیصلہ سنایا جانا ہے، فیصلے کے لیے ہم تیار ہو کر آئے تھے، ہمیں نہیں پتا جج اتنی جلدی میں کیسے چلے گئے۔ القادر ٹرسٹ کیس کا مقصد بانی پر پریشر بنانا تھا، بانی پی ٹی آئی ان کے پریشر میں آنے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دیوار پر لکھا نظر آ رہا ہے کہ ہمارے خلاف انصاف نہیں ہو رہا، اگر ہمارے ساتھ انصاف ہوتا تو بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کا فیصلہ بہت پہلے آ چکا ہوتا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی ڈٹے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی تو کہہ چکے ہیں کہ کیس کا فیصلہ جلدی سنایا جائے، ہمیں عدالتی عملے کی جانب سے بتایا گیا کہ 11 بجے فیصلہ سنایا جائے گا لیکن جج صاحب نے پہلے ہی اپنی مرضی سے فیصلے کی تاریخ آگے کر دی، سیاسی فیصلے دینے ہوں تو دیوار پر لکھا نظر آتا ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج کا فیصلہ مؤخر ہونے کی وجہ ہم نہیں ہیں، جج صاحب نے خود وقت سے قبل ہی فیصلہ مؤخر کر دیا۔
اس دوران سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ڈیل ہورہی ہے، کوئی ڈیل نہیں ہورہی، مذاکراتی عمل جاری ہے، تیسرا دور 15 جنوری کو ہوگا۔ مذاکرات اور اس کیس کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، مذاکرات کا مقصد جمہوریت اور انصاف کی بالادستی ہے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 12 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل



