لبنانی صدر جوزف عون نے پیر کونواف سلام کو نئی حکومت بنانے کے لیے نامزد کیا


عالمی عدالت انصاف کے جج نواف سلام لبنان کے نئے وزیر اعظم نامزد ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے پیر کو عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے جج نواف سلام کو نئی حکومت بنانے کے لیے نامزد کیا۔
نواف سلام نے 128 نشستوں پر مشتمل پارلیمنٹ میں 84 ارکان کی حمایت حاصل کی جبکہ 9 اراکین پارلیمنٹ نے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کے کابینہ بنانے کے حق میں ووٹ دیا۔35نے دونوں کی حمایت کرنے سے انکار کیا۔
نواف سلام اس وقت ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نواف سلام لبنان سے باہر ہیں وہ منگل کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
واضح رہے کہ لبنان میں گزشتہ 2 سال سے نگران حکومت قائم ہے، نئی حکومت بنانے کے لیے سلام کی نامزدگی 2سالہ سیاسی خلا کے بعد سامنے آئی ہے، جس دوران لبنان نے سیاسی تقسیم اور بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال کا سامنا کیا۔
گزشتہ ہفتے لبنان کی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل جوزف عون کو صدر منتخب کیا تھا۔
دوسری جانب لبنان کے نئے وزیراعظم نواف سلام کی تقرری پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کی امید بڑھ رہی ہے، امید ہے نواف سلام لبنان میں عوامی حکومت بنانےمیں کامیاب ہوں گے۔

انسٹا گرام کی جانب سے مختصر ویڈیوز ریلز پر مبنی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرانےکا فیصلہ
- 6 hours ago
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام
- 9 hours ago
واپڈا کی جانب سےآبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظامات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کانفرنس
- 9 hours ago

رواں ماہ مہنگائی کی شرح دو سے تین فیصد تک رہنے کا امکان
- 10 hours ago
صدر مملکت آصف علی زرداری آج 10 سے زائد نئے وزراء سے حلف لیں گے
- 10 hours ago

مصطفیٰ عامر قتل کیس : اداکار ساجد حسن نے بیٹے سے متعلق بیان ریکارڈ کر ادیا
- 7 hours ago
پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
- 7 hours ago

نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
- 7 hours ago

رمضان المبارک : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا
- 5 hours ago
لاہور : الحمراء میں استاد میانداد خان فیسٹیول کا کامیاب انعقاد
- 10 hours ago

نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا
- 9 hours ago

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزم ارمغان اور شیراز کو شناخت کر لیا
- 11 hours ago