امید ہے تمام سٹیک ہولڈرز ملکر قیام امن یقینی بنائیں گے،شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، امید ہے تمام سٹیک ہولڈرز ملکر قیام امن یقینی بنائیں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے عالمی کانفرنس ہوئی، اسلامی معاشرے میں خواتین کی تعلیم سے متعلق کانفرنس کا انعقاد بڑا اقدام ہے، ملالہ یوسفزئی بھی کانفرنس میں موجود تھیں، تعلیم قومی خدمت ہے، اس شعبے میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، تعلیمی شعبے میں وفاق کے ساتھ صوبوں کا کردار اہم ہے، سکولوں سے باہر 22.8 فیصد بچوں میں زیادہ تعداد بچیوں کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صوبوں کو وفاق کے ساتھ ملکر میدان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہے، کرم میں حالات نارمل ہو رہے ہیں، کرم میں حملے کے بعد بڑا دھچکا لگا تھا، امن معاہدے کے بعد بھی مورچے قائم کیے گئے جنہیں گرایا گیا، فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے چند سال پہلے اس وقت کی حکومت کے وزیر ہوابازی نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر جو تقریر کی تھی اس کے پاکستان کی معیشت پر تباہ کن نتائج مرتب ہوئے، مسافروں کو دوسرے ملکوں سے ٹرانزٹ پر جانا پڑتا تھا، پی آئی اے پر بندشیں لگیں جو اب آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہیں، امید ہے انشااللہ بہت جلد لندن کے لیے بھی ہماری پروازیں بحال ہوں گی۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز یورپ کیلئے شروع ہونا بڑی کامیابی ہے، انشاءاللہ بہت جلد لندن کے لیے بھی ہماری پروازیں بحال ہوں گی، امید کی جاتی ہے برطانیہ میں بھی ہماری فلائٹیں جائیں گی، قومی ایئر لائن کی پروازوں کے نیٹ ورک کو وسعت دی جارہی ہے، وزیر دفاع، سیکرٹری دفاع، علیم خان اور کابینہ کو بارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، کراسنگ سے سمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ امید ہے تمام سٹیک ہولڈرز ملکر قیام امن یقینی بنائیں گے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے مربوط لائحہ عمل وضع کررہے ہیں، گزشتہ دور حکومت میں توانائی کے شعبے میں بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 21 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 18 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 18 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 17 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 21 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 15 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- ایک دن قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 17 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 21 گھنٹے قبل












