Advertisement
پاکستان

اپوزیشن رہنماؤں کی شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک،موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں محمود خان اچکزئی، اسد قیصر ، عمر ایوب ، سلمان اکرم راجہ، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا شریک ہوئے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جنوری 17 2025، 8:50 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اپوزیشن رہنماؤں کی شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک،موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ اہم بیٹھک ہوئی۔
شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر ، عمر ایوب ، سلمان اکرم راجہ، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا شریک ہوئے ، اس کے علاوہ مفتاح اسماعیل اور سردار مہتاب عباسی بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement