سرکاری اسکیم کے تحت صرف ایک ہزار 380 نشستیں باقی رہ گئیں،وزارت مذہبی امور


اسلام آباد:حج کے خواہش مندوں کے لئے سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں جمع کروانے کا آخری موقع ہے ،سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کے لیےصرف ایک ہزار 380 نشستیں باقی رہ گئیں۔
وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کے آخری مرحلہ میں باقی رہ جانے والی پانچ ہزار محدود نشستوں پر درخواست وصولی کا اعلان کیا تھا۔
وزارت مذہبی امور کے اعدا د وشمار کے مطابق پانچ روز کے دوران 3120 حج درخواستیں جمع کرا دی گئیں۔سرکاری اسکیم کے تحت صرف ایک ہزار 380 نشستیں باقی رہ گئیں۔نئی درخواستوں کے ہمراہ ایک ارب 87 کروڑ 20 لاکھ روپے جمع کرا دیے گئے۔
ریگولرا سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 81 ہزار 500 سے بڑھ کر 84 ہزار 620 ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ملک بھر کے بینک پہلے" آئیے پہلے پائیے" کی بنیاد پر درخواستیں وصول کر رہے ہیں۔

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 6 منٹ قبل

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 30 منٹ قبل

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 21 منٹ قبل

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 11 منٹ قبل

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- 39 منٹ قبل
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 گھنٹے قبل