کرم قافلے پر حملے سے 2 سیکیورٹی اہلکار اور 6 ڈرائیورز شہید ،جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک
لوئر کرم کے علاقے اڑوالی سے 4 ڈرائیورز کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا،پولیس


پشاور:صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے بگن میں پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ہونے والے حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 ڈرائیورز شہید ہوئے اور 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک اور 10 زخمی ہوئے جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حملے میں پانچ ڈرائیور تاحال لاپتہ ہیں، گزشتہ روز حملے کے بعد 10 سے زائد ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد جلا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم افراد نے پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا، حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار اور 6 ڈرائیورز شہید جبکہ 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کرم جانے والے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں دوسیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی شہید ہوئے ہیں، لوئر کرم فائرنگ کے بعد لاپتا چار ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان ڈرائیورز کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے، ڈرائیورز کی لاشیں لوئر کرم کے علاقہ اڑوالی سے برآمد ہوئی ہیں
دوسری طرف لوئر کرم کے علاقے اڑوالی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو لوئر کرم علی زئی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹل سے 35 ٹرکوں کا قافلہ اپر کرم کیلئے روانہ ہوا تھا، دہشت گردی کے واقعے کے بعد کرم جانے والے مال بردار قافلے کو روک کر واپس روانہ کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم میں قیام امن کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 2 days ago

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 21 hours ago

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 18 hours ago

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 20 hours ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 11 hours ago
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 20 hours ago
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 20 hours ago

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 2 days ago

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 2 days ago

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 2 days ago

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 18 hours ago








