کموڈور عاصم سہیل ملک نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے،پاکستان نیوی میری ٹائم سکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔


پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وادڈ کے حوالے کی۔
کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے ۔پاک بحریہ نے جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی تیرہویں دفعہ قیادت کی۔
پاک بحریہ کے زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے میری ٹائم سکیورٹی کے مختلف آپریشنز کیے ۔پاک بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے مجموعی طور پر 10 ٹن منشیات ضبط کیں جن کی مالیت 50 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔
کموڈور عاصم سہیل ملک نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے،پاکستان نیوی میری ٹائم سکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 گھنٹے قبل

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 11 منٹ قبل

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 21 منٹ قبل
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 گھنٹے قبل
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 31 منٹ قبل

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 6 منٹ قبل

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- 40 منٹ قبل