بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف
القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک نہیں گیا بلکہ پاکستان آیا، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا


مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی، شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی، القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک نہیں گیا بلکہ پاکستان آیا، القادر یونیورسٹی میں سیرت النبیؐ کی تعلیمات دی جاتی ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اگر سیرت النبیؐ کی تعلیمات کو فروغ دینا جرم ہے تو ہمیں اس جرم پر فخر ہے، شکر ہے بانی چیئرمین کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گے، مریم نواز کو القادر یونیورسٹی ضبط ہونے اور اس کے تحویل میں آنے پر بہت خوشی ہے۔ مریم نواز کو بانی تحریک انصاف کے منصوبے اپنے نام کرنے کی پرانی عادت ہے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی اور اور پائیدار امن پر زور
- 2 گھنٹے قبل
رویت ہلال کمیٹی رمضان کا چاند دیکھنے کے سلسلے میں 28 فروری کو اجلاس منقعد کرے گی
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

او جی ڈی سی ایل نے ٹیکنالوجی کی مدد سے یومیہ تیل کی پیداوار میں 10 ہزار بیرل کا اضافہ کردیا
- 11 گھنٹے قبل

آزادانہ صحافت جمہوریت کا اہم حصہ ہے، وزیر اطلات
- 11 گھنٹے قبل

جانیے سادہ خوراک سے کن امراض سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے
- 9 گھنٹے قبل

افغانستان میں بارشوں، سیلاب اور ژالہ باری نے تباہی مچادی ،29 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل
ایلون مسک نے ملازمین کو بڑی وارننگ دے دی
- 12 گھنٹے قبل

وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات
- 9 منٹ قبل

آئی ایم ایف سے 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے مذاکرات جاری
- 12 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان میں کنوئیں سے گیس کے نئے ذخائر دریافت
- 9 گھنٹے قبل

امریکا میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کیلئے رجسٹری بنانےکی تیاری
- ایک گھنٹہ قبل