ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، افغان سرحد سے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارجی ہلاک
افغان حکومت خوارج کوپاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے،ترجمان


راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئےخارجی دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا یا،سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 18 اور 19 جنوری کی رات پاک افغان سرحد پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ کے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی ، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 خوارج مارے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مستقل طور افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیتا آیا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے روکنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
اپنے بیان میں فوجی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت اور وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کو ضلع ژوب میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر خراج تحسین کیا ہے۔
صدر مملکت نے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور کارروائی کے دوران 5 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ژوب میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔
اپنے ایک بیان میںانہوں نے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
پنجاب حکومت کا 125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

اداکاری میں دلچسپی نہیں تھی، وہ حادثاتی طور پر اداکارہ بنیں، نندیتا داس
- ایک گھنٹہ قبل

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام پہلے ایلومینائی گالا ڈنر 2025ء کا انعقاد
- 3 گھنٹے قبل

مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے ، راکھی ساونت
- 43 منٹ قبل

ایران کا امریکا اور اسرائیل کودو ٹوک جواب ، "ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں"
- 3 گھنٹے قبل

میٹا نے انسٹا گرام میں ڈس لائیک بٹن کا اضافہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان کے ضلع قلات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
- 2 گھنٹے قبل

نواب شاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے3 بچے جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل
9 مختلف کارروائیوں میں 111.1 کلو گرام منشیات برآمد
- ایک گھنٹہ قبل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیےبھارتی صحافیوں کو ویزے جاری
- 2 گھنٹے قبل

سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار
- 2 گھنٹے قبل