دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا،فیصلے سے ثابت ہوا کہ وہ ایک کرپٹ لیڈر ہیں،عطا تارڑ
ان کے پاس 190ملین پاؤنڈ کا جواب نہیں، اپنا جرم چھپانے کیلئے مذہبی کارڈ استعمال کیا جارہا ہے،عطا تارڑ


لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے،عدالتی فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ایک کرپٹ لیڈر ثابت ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے لاہورمیں اپنے آبائی حلقے این اے 127 میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، پچھلے سال مہنگائی 38فیصد تھی اب 3.9فیصد پر ہے،معیشت کی ترقی کے حوالے سے عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی تعریفیں کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے، پاکستان پر بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، آج معیشت گروتھ کی طرف جارہی ہے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ 190ملین پاؤنڈ کا تھا۔
اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھاکہ مجرم اور حواریوں کو سزا ہوئی ہے، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے پاکستان کو پیسہ واپس کیا تو اپنی جیبوں میں پیسہ ڈال لیا، ڈکیتی کے بعد کہتے ہیں ہم نے تو یونیورسٹی میں سیرت النبی کی تعلیم دی، بتائیں تو سہی کون سا عالم وہاں دینی تعلیم دے رہا ہے؟
عطاتارڑ نے کہا کہ ان لوگوںنے رشوت کے طور پر 5،5قیراط کی انگوٹھیاں لیں،انہوں نے کہا کہ یہ اسلامی ٹچ ،مذہب کارڈ استعمال کرکے جھوٹے بولتے ہیں،یہ مذہب کے پیچھے چھپ کر بچنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، اب جو مرضی کارڈ لے آؤ، تم پر مہر لگ چکی، تم ایک سرٹیفائیڈ ڈاکو ہو، انہوں نے ملک میں تقسیم ڈالی،سیاست کو زہر آلود کیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جس روز بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی، اسٹاک مارکیٹ ایک ہزار پوائنٹس اوپر گئی، پی ٹی آئی نے سیاست کو زہر آلود کیا، یہ کہیں بھی چلے جائیں، ان کے پاس 190ملین پاؤنڈ کا جواب نہیں، اپنا جرم چھپانے کیلئے مذہبی کارڈ استعمال کیا جارہا ہے۔
اس مو قع پر انہوں نے حلقے کے عوام سے خطاب میں کہا کہ اس علاقے میں گیس کا مسئلہ ہے، اسے حل کریں گے، عوام سے جو الیکشن میں وعدے کیے، ان وعدوں کو پورا کرنے آئے ہیں۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 2 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- an hour ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 25 minutes ago

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 44 minutes ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 40 minutes ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- an hour ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago




