ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل کردی، برطانوی میڈیاکا دعویٰ
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل نے امریکی صدر سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں ڈوزیئر بھی پیش کیا،برطانوی میڈیا

لندن: برطانوی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی ہے۔
اپنی رپورٹ میںبرطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر سے اپیل کی ہےکہ وہ صدارت سے سبکدوش ہونے سے پہلے ان کی سزا معاف کردیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عافیہ صدیقی نے اپنے وکلا کے ذریعے لکھے گئے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ناانصافی کا شکار ہیں، ہر دن اذیت ناک ہے، یہ آسان نہیں ہے، ان شاء اللہ ایک دن میں اس عذاب سے آزاد ہوجاؤں گی۔
دوسری جانب ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل نے امریکی صدر سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں ڈوزیئر بھی پیش کیاہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیلکلائیو سٹافورڈ صدارتی معافی کےلیے پرامید ہیں، وہ صرف جو بائیڈن ہی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ سے معافی ملنے کے امکان کو درست سمجھتے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائيڈن کے دور صدارت کاآج آخری دن ہے اوراس کے بعد 20 جنوری کو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھائیں گے،اور صدرجو بائیڈن اپنے بیٹے سمیت 39 افرادکو صدارتی معافی دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا میں ایک متنازع عدالتی فیصلےکے باعث 86 سالہ سزا کاٹ رہی ہیں۔

اداکاری میں دلچسپی نہیں تھی، وہ حادثاتی طور پر اداکارہ بنیں، نندیتا داس
- 15 منٹ قبل

سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے ، راکھی سانت
- 8 منٹ قبل

ایران کا امریکا اور اسرائیل کودو ٹوک جواب ، "ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں"
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع قلات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

میٹا نے انسٹا گرام میں ڈس لائیک بٹن کا اضافہ کر دیا
- 32 منٹ قبل
پنجاب حکومت کا 125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام پہلے ایلومینائی گالا ڈنر 2025ء کا انعقاد
- 2 گھنٹے قبل
9 مختلف کارروائیوں میں 111.1 کلو گرام منشیات برآمد
- 12 منٹ قبل

نواب شاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے3 بچے جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیےبھارتی صحافیوں کو ویزے جاری
- 2 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
- ایک گھنٹہ قبل