Advertisement
تفریح

پاکستان کے معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث چل بسے

انہوں نے عالمگیر، شہزاد رائے، علی حیدر، حسن جہانگیر، شازیہ خشک،ارشد محمود،نعیم عباس روفی اور دیگر کے ہمراہ پرفارم کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Jan 19th 2025, 11:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کے معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث چل بسے

ڈیلس :پاکستان کے معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
 منصور شہزاد کو 6 ماہ قبل گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ڈیلس کے ایک نجی ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔
گٹارسٹ منصورشہزاد پاکستان اور بھارت سے آنے والے گلوکاروں کے ڈیلس میں ہونے والے کنسرٹس میں شریک ہوتے تھے۔

انہوں نے متعدد فنکاروں کے ساتھ اپنی پرفارمنس بھی دی تھی۔
 انہوں نے اپنی نو عمری میں 1980 کی دہائی میں کراچی سے گٹار بجانے کا آغاز کیا اور پاکستان کے معروف پاپ گلوکار عالمگیر، شہزاد رائے، علی حیدر، سلیم جاوید، حسن جہانگیر، شازیہ خشک، ارشد محمود، نعیم عباس روفی اور دیگر بڑے فنکاروں کے ہمراہ فن کامظاہرہ کیاتھا،انہوں نے 1990  کی دہائی میں امریکا کا رخ کیا اور بعد میں وہی ڈیلس میں سکونت اختیار کی تھی۔
ان کی عمر 47 سال تھی اور انہوں نے شادی نہیں کی تھی بلکہ اپنی موسیقی کو اپنا ہمسفر بنایا۔

Advertisement
دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • 9 گھنٹے قبل
پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد  کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

  • 9 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف

  • 3 گھنٹے قبل
اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا

  • 8 گھنٹے قبل
متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان

  • 7 گھنٹے قبل
اسلام آباد  کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی  دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار

  • 11 گھنٹے قبل
مسٹر بیسٹ کا  سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح

  • 11 گھنٹے قبل
سونے کی بڑھتی قیمتوں کو  بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 11 گھنٹے قبل
جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • 12 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو

  • 13 گھنٹے قبل
وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • 10 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement