Advertisement
پاکستان

ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، افغان سرحد سے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارجی ہلاک

افغان حکومت خوارج کوپاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 19 2025، 10:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، افغان سرحد سے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارجی ہلاک

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئےخارجی دہشتگردوں کی  دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا یا،سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 18 اور 19 جنوری کی رات پاک افغان سرحد پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ کے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی ، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 خوارج مارے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مستقل طور افغانستان کی  عبوری حکومت پر زور دیتا آیا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے روکنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
اپنے بیان میں فوجی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت اور وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
 صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کو ضلع ژوب میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر خراج تحسین کیا ہے۔
صدر مملکت نے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور کارروائی کے دوران 5 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
وزیراعظم  شہباز شریف نے ضلع ژوب میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔
اپنے ایک بیان میںانہوں  نے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ  پاکستان کی بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

 

 

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 4 days ago
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 days ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 2 days ago
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 5 days ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 2 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 2 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 2 days ago
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 5 days ago
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 4 days ago
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 4 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 2 days ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 4 days ago
Advertisement