پاکستان کا ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈ سے اظہار تشکر
پاکستان، افغانستان میں انسانی صورتحال سے نمٹنے اور ملک میں دیرپا امن و استحکام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔


پاکستان نے ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈکا افغانستان کی انسانی صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
پاکستان، افغانستان میں انسانی صورتحال سے نمٹنے اور ملک میں دیرپا امن و استحکام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈکا افغانستان کی انسانی صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرانے پر شکریہ ادا کرتا ہے، اگر دنیا جنگ کے بعد افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑتی اور ملک کے اندر عوام کی خوشحالی کے لئے سازگار سماجی و اقتصادی حالات پیدا کرتی تو یہ زیادہ مناسب ہوتا-
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے چالیس سال سے40 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی فراخدلی سے میزبانی کی ہے، واپس بھیجے گئے لوگ بغیر کسی دستاویز یا رہائشی ثبوت کے غیر قانونی طور پر رہ رہے تھے، مغربی ممالک میں آباد کاری کا وعدہ کرنے والے ہزاروں افغان شہریوں کے معاملات پر پیش رفت تکلیف دہ طور پر سست روی کا شکار ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کو دی جانے والی انسانی امداد ابھی تک انتہائی کم ہے اور گزشتہ سال مطلوبہ فنڈز کا صرف 37.5 فیصد اسے دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،پاکستان افغانستان میں انسانی صورتحال سے نمٹنے اور ملک میں دیرپا امن و استحکام کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 10 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 7 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 hours ago



