Advertisement
پاکستان

ژوب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اعلی قیادت کا خراج تحسین

اس کامیاب کارروائی پر وزیراعظم، صدر مملکت، اور وزیرداخلہ سمیت پوری قوم نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Jan 19th 2025, 11:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ژوب سیکیورٹی  فورسز کی کامیاب کارروائی پر اعلی قیادت کا خراج تحسین

پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں بہادری سے ناکام بنایا گیا۔

اس کامیاب کارروائی پر وزیراعظم، صدر مملکت، اور وزیرداخلہ سمیت پوری قوم نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ فورسز سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور قوم کو ان پر مکمل اعتماد ہے۔”صدر مملکت نے دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنے پختہ عزم کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement