Advertisement

غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے

ہزاروں افراد غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور جھنڈے لہراتے ہوئے اور فتح کے نشان بنائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Jan 19th 2025, 10:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے

غزہ : قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے ساتھ ہی  فلسطینیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد فلسطینی جوش وخروش کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے اور خوب جشن منایا۔

ہزاروں افراد غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور جھنڈے لہراتے ہوئے اور فتح کے نشان بنائے۔

Advertisement