جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سمیع اللہ اور اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں اکرام اللہ، شفیع اللہ، اور امیر عبداللہ شامل ہیں،پولیس

کراچی :شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا ہارون آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق اور 3 بھائی زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سائٹ ایریا ہارون آباد میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی رہائشی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 بھائی زخمی ہو گئے جن میں سے 2 جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 بھائی جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سمیع اللہ اور اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں اکرام اللہ، شفیع اللہ، اور امیر عبداللہ شامل ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
فائرنگ سے زخمی شفیع اللہ کی جانب سےپولیس کودئیے گئے بیان کے مطابق، چار سے پانچ مسلح افراد گھر میں گھس آئے اور ان کے بھائیوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے گھر سے کوئی چیز نہیں لوٹی۔شفیع اللہ نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق گمبٹ سے ہے اور ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، ہم پانچوں بھائی سرکاری ملازم ہیں۔
پولیس کی جانب سے کی جانےوالی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گزشتہ روز جاں بحق اور زخمی افراد کے بچوں کا محلے میں کچھ لڑکوں سے جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد لوگوں نے صلح کرادی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے اہلخانہ کو شبہ ہے کہ فائرنگ کرنے والے لڑکے وہی ہیں جن سے کل جھگڑا ہوا تھا، زخمی افراد سے واقعے سے متعلق تفصیلات لی جارہی ہیں۔

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 گھنٹے قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 گھنٹے قبل
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 گھنٹے قبل

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 10 گھنٹے قبل

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 8 گھنٹے قبل