یہ کیس سلیبریٹی کے ملوث ہونے کی وجہ سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور ان کے مؤکل کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے،وکیل صفائی

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف اداکاراور"چھوٹے نواب"سیف علی خان پر حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق میں ملوث شہری شریف الاسلام شہزادکا تعلق بنگلہ دیش سے ہےجس نے پولیس کی تحویل میں مبینہ طور پراعتراف جرم کر لیا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سالہ محمد شریف الاسلام شہزاد نے اعترافی بیان میں کہاہے کہ ہاں، میں نے یہ حملہ کیا ہے۔
ممبئی پولیس کی جانب سے میڈیا کو دی جانے والی معلومات کے مطابق حملہ آور غیر قانونی طور پر بنگلادیش سے بھارت میں داخل ہوا تھا، اور وہ 6 ماہ پہلے ممبئی آیا، ایک ہاؤس کیپنگ ایجنسی میں کام کرتا تھا، ملزم نے وجے داس، بیجوئے داس اور محمد الیاس وغیرہ جیسے متعدد ناموں کا استعمال کیا۔
حملے کے الزام میںگرفتار بنگلہ دیشی شہری شریف الاسلام شہزاد کو گزشتہ روز ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں اس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کے مؤکل سے کوئی قابلِ اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی۔
ملزم کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ یہ کیس سلیبریٹی کے ملوث ہونے کی وجہ سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور ان کے مؤکل کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔
عدالت میں پیشی کے بعد وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھی یہی موقف دہرایا کہ شریف الاسلام کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ دوسری جانب عدالت نے ملزم کو 5 روز کے لیے سٹی پولیس ممبئی کی تحویل میں دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل 16 جنوری کی رات میں سیف علی خان پر ان کے گھر میں مبینہ چور نے چھری کے پے درپے وار کرکے انہیں زخمی کر دیا تھا، جس کے اداکار کو فوری طور پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
اسپتال ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیف علی خان دو سے تین دن میں ڈسچارج ہو جائیں گے۔
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 11 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 10 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 10 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 14 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 10 hours ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 10 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago


.jpeg&w=3840&q=75)




