حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات:حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار، پی ٹی آئی مطالبات پر حکومتی جواب تیار
9 مئی سے متعلق عدالتوں میں چالان پیش ہو چکے، 9 مئی کا کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے،حکومتی ذرائع
اسلام آباد:حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کےتحریری مطالبات پر جواب تیار کر لیا ہے،حکومت نے تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی 2023 سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نےپی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے پیش کیے گئے 2 نکاتی مطالبات کا جائزہ لیا ہے، جس کے بعد حکومت نے 9مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جی ایچ کیو ، کورکمانڈر کے گھرپر حملہ ہوا، پاکستان تحریک انصاف نےاس روز شہدا کی یادگاروں اور مجسموں کی بے حرمتی کی گئی، اس دن منظم منصوبہ بندی سے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
حکومتی ذرائع کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ9 مئی کے واقعات عدالتوںمیں زیر بحث ہیں ،عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا۔9 مئی سے متعلق عدالتوں میں چالان پیش ہو چکے، 9 مئی کا کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے،پی ٹی آئی کے مطالبات کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
قانونی ٹیم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو اپنی رائے دےدی ، جس کے بعد حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کو جواب مذاکراتی کمیٹی کو چوتھے دور میں تحریری طور پر جواب دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو اپنے تحریری مطالبات پیش کئے تھے ، جس میں مذاکرات کو کمیشن بنانے سے مشروط کردیا تھا۔
اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا
- 6 گھنٹے قبل
اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلاف اٹھا لیا
- 4 گھنٹے قبل
اسٹوڈنٹس یونین بحالی کیس،آئینی بینچ نے وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
- 5 گھنٹے قبل
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئےبڑی خبر، نادرانےفاسٹ ٹریک کا دائرہ 47 شہروں تک بڑھا دیا
- 3 گھنٹے قبل
معروف مصنف ڈاکٹر تصور اسلم کو یونیسکو میں ڈاکٹر آف لٹریچر کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا
- 2 گھنٹے قبل
امریکا میں ٹک ٹاک سروسز جزوی طور پر بحال
- 37 منٹ قبل
7 روزمیں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی،چئیرمین بیرسٹر گوہر
- ایک گھنٹہ قبل
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل
ڈی چوک احتجاج ؛عدالت نے 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی
- 4 گھنٹے قبل
کراچی: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ،2 بھائی جاں بحق، 3 بھائی زخمی
- 5 گھنٹے قبل
لوئر کرم میں فورسز کی شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں ، کئی خاندان گھر چھوڑنے پر مجبور
- 18 منٹ قبل
خیرپورمیں ڈاکوشہری سے 4 بھینسیں چھین کر لے گئے، فائرنگ سے 4 افراد زخمی
- 3 گھنٹے قبل