معروف مصنف ڈاکٹر تصور اسلم کو یونیسکو میں ڈاکٹر آف لٹریچر کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا
تصور اسلم کویہ اعزاز فلوریڈا، امریکہ سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی کی جانب سے دیا گیا


لاہور:پاکستان کے معروف مصنف ڈاکٹر تصور اسلم کو یونیسکو میں ڈاکٹر آف لٹریچر کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔
آسٹریلیا میں بسنے والے مشہور کینسر سرجن اور زبان یار من ترکی کے عالمی شہرت یافتہ مصنف ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کو یونیسکو میں ڈاکٹر آف لٹریچر کی اعزازی ڈگری دے دی گئی،ان کویہ اعزاز فلوریڈا، امریکہ سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی کی جانب سے دیا گیا۔
یونیورسٹی چانسلر کی جانب سے لکھے گئے خط میں ڈاکٹر تصور اسلم کی تاریخ اور کلچر کے لیے خدمات کو سراہا گیا اور ان کی تحقیق کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
چانسلر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر تصور اسلم نے اپنے علمی کام کے زریعے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دیا ہے۔
فرانس میں بسنے والے لاؤس کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادے سواتھ پاٹناک نے ڈاکٹر تصور اسلم کو اعزازی ڈگری پیش کی، ڈاکٹر تصور اسلم کے اعزاز کا اعلان اقوام متحدہ میں سفیر عزت مآب اوٹو فریڈرکو نے کیا۔
ان کی کتاب زبان یار من ترکی، لاہور بک فیئر میں گزشتہ سال سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب بنی جس کی تقریبات آسٹریلیا، برطانیہ، امریکہ، فرانس، ترکی اور متعدد ممالک میں منعقد کی گئیں۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 14 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 17 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 16 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل






