اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن، 9 فلسطینی شہید 40 زخمی
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ڈاکٹر اور نرس بھی شامل ہیں
شائع شدہ 4 hours ago پر Jan 22nd 2025, 11:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن ،جنین شہر میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید اور 40 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ڈاکٹر اور نرس بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی بلڈوزر نے جنین میں سڑکیں تباہ کردیں۔
اس حوالے سے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی پر شدید تشویش ہے۔
اسرائیل کی پرتشدد کارروائی میں فلسطینیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔ اسرائیلی فوج طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنین کو عسکریت پسندوں کی نئی آماجگاہ کسی صورت نہیں بننے دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر بنتے ہی روس پر پابندیاں لگانے کی دھمکی
- 6 گھنٹے قبل
کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری، بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد
- 4 گھنٹے قبل
بینچز کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، کوئی ویسے ڈر جائے تو الگ بات ہے، جسٹس منصور
- 3 گھنٹے قبل
ترکیہ : ریزورٹ میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی
- 4 گھنٹے قبل
جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر
- 2 گھنٹے قبل
سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے سینکڑوں پاکستانی بے دخل
- 3 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے، اعلامیہ جاری
- 19 گھنٹے قبل
7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی آرمی چیف مستعفی
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان میں افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب میں میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں برفباری
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے، وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات