انہوں نے کہا کہ مجرموں کو سزا دینےکی شرح بہت کم ہے، دیگر ممالک میں سزا دینے کی شرح 80 فیصد ہے اس نظام کی بہتری کےلیے ترامیم لارہے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے،ترمیمی بل کےمطابق تمام عدالتیں 6 ماہ سے ایک سال کی مدت کےدوران مقدمات کا فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہونےوالے قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو مقدمات کافیصلہ 6 ماہ سے ایک سال میں کرنا ہوگا، ماڈرن ڈیوائسز کو قانون شہادت میں شامل کرنےکی ترامیم بھی شامل ہیں، عوام کو نظام انصاف سےمتعلق دشواریاں درپیش ہیں،عوام اس ایوان سے ان کےحل کی توقع رکھتی ہے،نظام میں اتنی خرابیاں ہیں کہ کسی پر کچھ ثابت ہی نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ مجرموں کو سزا دینےکی شرح بہت کم ہے، دیگر ممالک میں سزا دینے کی شرح 80 فیصد ہے اس نظام کی بہتری کےلیے ترامیم لارہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ اپویشن کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی ہے ہی نہیں، وہ صرف یہاں آکر لابی میں کھانےکھاتے ہیں، ایک شخص کی رہائی کےنعرے لگاتے ہیں اور بار بار صرف کورم کی نشاندہی کرتےہیں۔
ذرائع کےمطابق وفاقی پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کے ذریعے حکومت سوشل میڈیا اور فیک نیوز سےمتعلق اہم قانون سازی کررہی ہے، ترمیمی بل میں فیک نیوز سے متعلق ترامیم میں سزاؤں اور جرمانےکا تعین بھی شامل ہوگا، فیک نیوز س متعلق ترامیم میں سزا 5 سال تک دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل





