Advertisement
تجارت

پاکستان میں بھاری اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 4 ہزار 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جنوری 22 2025، 8:38 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں بھاری اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 4 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت تین لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

عالمی سطح پر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے سے سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 4 ہزار 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 3642 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 40 ڈالر مہنگا ہوکر 2751 ڈالر کا ہوگیا۔

اس سے قبل 30 اکتوبر 2024 کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔

Advertisement
Advertisement